ٹھٹھہ: پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم

جمعرات مئی 22:35

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما رخسانہ منگنہار کے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود گرفتار نہیں ہوسکے ہیں، دوسری جانب پیپلز پارٹٰی کے ضلعی صدر صادق علی میمن، جنرل سکریٹری امتیاز قریشی، سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالواحد سومرو سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے مقتولہ کے گھر پہنچ کر ورثائ سے تعزیت کی اور ملزمان گرفتار کرانے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں پارٹی کے ضلعی قائدین نے ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ سے بھی ملاقات کی اور انہیں معاملے سے آگاہ کیا جس کے فوری بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ نے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی یونس رودھنانی کی قیادت میں ایس ایچ او عبدالحق بارن، ایس ایچ او بدرالدین برڑو، ایس ایچ او بشیر چاںڈیو اور اے ایس آئی نیاز محمد شر پر مشتمل پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ ٹھٹھہ سٹی کی سابق صدر رخسانہ منگنہار کو ایک ہفتہ قبل مسلح ملزمان نے ان کے گھر میں گھس کر پستول کے فائر کرکے قتل کردیا تھا۔#