فاٹا ترمیمی بل منظور ہونا خوش آئند ہے ، پروفیسر حافظ محمد سعید

جمعرات 24 مئی 2018 22:35

فاٹا ترمیمی بل منظور ہونا خوش آئند ہے ، پروفیسر حافظ محمد سعید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضمام کا ترمیمی بل منظور کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ اس سے امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فاٹا کے خیبر پختونخواہ میں انضما م کا فیصلہ یہاں کے عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے یہ فیصلہ کرنا بہت ضروری تھا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے اس فیصلہ کی پوری قوم تائید کرتی ہے۔