سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں ایک مرتبہ پھرجھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، حافظ میاں زبیر کاردار

جمعرات 24 مئی 2018 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 125اور پی پی 150کے ٹکٹ ہولڈر حافظ میاں زبیر کا ر دار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں ایک مرتبہ پھرجھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ چودہ ماہ تو دور چودہ دن بھی جیل نہیں رہے اور راتوں رات دس سالوں کا معاہدہ کرکے اپنے نوکروں سمیت جدہ بھاگ گئے تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے زون کے عہدیداروں مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ کی قیادت مین ملاقات کرنے والے حلقہ کے لوگوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زبیر کا ر دار کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف قومی اداروں بالخصوص فوج کے خلاف بول کر اپنے جگری دوست بھارتی وزیراعظم مودی کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ مودی کی محبت میں اس قدر آگے نکل چکے ہیں کہ اب وہ قومی مفاد کے خلاف بھی بات کرنے سے نہیں گھبراتے ہیں وہ بھارت کی دوستی میں ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں ان کا وجود پاکستان کے لئے حقیقی معنوں میں ایک سیکورٹی رسک بن چکا ہے۔