لاہورہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور نعرے بازی کے مقدمہ میں ملوث چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور

جمعرات 24 مئی 2018 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) لاہورہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی اور نعرے بازی کے مقدمہ میں ملوث چار ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں ۔ ایم این اے وسیم اختر ، ایم پی اے نعیم صفدر، ڈپٹی چئیرمین ضلع کونسل محمد احمد اور ایاز خان کی ضمانت منظورکیں۔ چار وں ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 31مئی تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ۔

(جاری ہے)

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ملزمان کی جانب سے سید فریاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئے۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ انسدادہشت گردی کورٹ نے ٹھوس شواہد کے بغیر ضمانتیں خارج کیں۔ملزمان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہبے۔وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان بے قصور ہیں۔ عبوری ضمانتیں منظور کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :