Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے خرم شیر زمان کی کراچی میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التواء پر بحث جمعہ پچیس مئی کو ہوگی

جمعرات 24 مئی 2018 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے خرم شیر زمان کی کراچی میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التواء پر بحث جمعہ پچیس مئی کو ہوگی ۔جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خرم شیرزمان نے لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التواء پیش کی تو سینئر وزیر برائے پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے کہا کہ میں تحریک التواء کی مخالفت نہیں کروںگا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی مثال بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے ، تاہم وقت کی کمی کے باعث تحریک التواء پر بحث اگلے روز کی جائے کیونکہ تحریک التواء پر بحث کے لئے دو گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے ۔اس موقع پر ایوان کی بجلی چلی گئی اور پورا ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کراچی کے عوام کا مسئلہ ہے۔ہم دو دن میں کے الیکٹرک کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔ تحریک التواء کو ایوان میں بحث کے لئے پیش کیا جائے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پانچ سال پہلے تحریک التواء جمع کرائی تھی۔ اگر اس وقت تحریک التواء پر بحث کرلی جاتی تو شاید عوام کو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات