صوبائی رہنماحلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ شاہدہ اعجاز کا چنا محلہ جیکب آباد شہر میں منعقدہ دورہ قرآن میں شرکت و خطاب

جمعرات 24 مئی 2018 22:39

جیکب آباد ) آن لائن )صوبائی رہنماحلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ شاہدہ اعجاز کا چنا محلہ جیکب آباد شہر میں منعقدہ دورہ قرآن میں شرکت و خطاب تفصیلات کے مطابق قرآن کتاب حکمت و دانائی اور شعور نظریہ حیات زندگی ہے یہ وہ کلام ہے جو انسانی زندگی کے تمام تر معاملات کے لیئے آفاقی رہنمائی فراہم کرتا ہی, ہمیں ہمارے حقوق سے آشنا کرتا ہی,جیسا کہ یہ خواتین کی محفل ہے اس لیئے آپ سے یہ کہنا ضروری ہے کہ نکاہ و طلاق ،خلع ، بیوہ کے مسائل و حقوق، وراثت کے حقوق، نیک و صالح بیوی ،بیٹی اور ماںکیسی ہو ں علاوہ ازیں ان کے ساتھ جو تمام کے تما جملہ مسائل درپیش ہیں اور ہو سکتے ہیں ان کے حل موجودہ ہیں قرآن پاک کا مرکزی موضوع انسانیت ہے اس کے احکامات جیسا کہ اخلاق عزت و احترام، جھوٹ و سچ اور دیگرمعاشرتی، معاشی ،تمدنی ،سیاسی معاملات وغیرہ سب مرد وزن دونوں کے لیئے یکساں ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو سمجھ کر پڑھا جائے یہ باتین صوبائی رہنماحلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ شاہدہ اعجاز چنا محلہ جیکب آباد شہر میں منقعدہ دورہ قرآن میں کر رہی تھی جہاں اہل محلہ کی خواتین بڑی تعداد سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باوجود قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی غرض سے شریک تھیں۔

(جاری ہے)

شاہدہ اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے بانی مولاناابوالاعلی' مودودی رحہ کے اس مشہور و معروف قول پر کہ قرآن کی دعوت لے کر اٹھو اور دنیا پر چھا جائو کو لیکر یہ پیغام رحمت و برکت آپ کے سامنے رکھ دیا ہے۔پورے ملک میں جماعت اسلامی ہر سال رمضان المبارک جو نزول قرآن کا مھینہ ہے اس میں اس طرح کے دورہ قرآن کا اہتمام کرتی ہے تاکہ عام مسلم خواتین کو قرآن سے جوڑا جائے۔دورہ قرآن کی آخر میں نگراںبنت حنیف کھوسہ نے موجود خواتین میں جماعت کا لٹریچر تقسیم کیا۔