جیکب آباد: مستحقین کا امداد نہ ملنے پر زکوات چیئر مین کے خلاف احتجاج

جمعرات 24 مئی 2018 22:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) جیکب آبادکے مستحقین کا امداد نہ ملنے پر زکوات چیئر مین کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے مستحقین بیوائوں ،نادار اور معذوروں نے زکوات فنڈزنہ ملنے کے خلاف زکوات چیئر مین کے خلاف سخت احتجاج کیاہے اس سلسلے میں صاحب خان ،محمد نصیر اور دیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ زکوات فنڈ اورکارڈ من پسندوں کو دیاجارہاہے حقدار نظراندازہیں جہیز فنڈ بھی کرپشن کی نظر کیاگیاہے کوئی پوچھنے والا نہیں یہ سراسر زیادتی ہے انہوںنے کہاکہ غریبوں کے حق ہڑپ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے حقداروں کو حق دلایاجائے ۔#

متعلقہ عنوان :