Live Updates

اس ایوان میں وہ لوگ بھی براجمان ہیں جو اس پر لعنت بھیجتے تھے ، عابد علی شیر

جمعرات 24 مئی 2018 22:39

اس ایوان میں وہ لوگ بھی براجمان ہیں جو اس پر لعنت بھیجتے تھے ، عابد علی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر عابد شیر علی نے خواجہ سعد رفیق کے خطاب کے بعد ایوان میں با آواز بلند کہا کہ اس ایوان میں دو لوگ آج اس لئے بھی براجمان ہیں جنہوں نے قبل ازیں اس ایوان او رپارلیمان پر لعنت بھیجی تھی۔

(جاری ہے)

آج میں ان پر لعنت بھیجتا ہوں۔ اس موقع پر اپوزیشن بینچوں سے اونچی آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں۔ تاہم عابد شیر علی خاموش نہ ہوئے اور کہا کہ میں عمران خان پر لعنت بھیجتا ہوں۔ تاہم سپیکر نے عابد شیر علی کو مائیک دیئے بغیر کارروائی آگے بڑھا دی۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات