Live Updates

ٹی وی پروگرام میں میرے ساتھ زیادتی کی گئی ، دانیال عزیز

زیادہ افسوسناک امر یہ تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ رکن سمیت کسی رہنما میں اتنی اخلاقی جرات نہیں تھی، قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ 2دن قبل ایک ٹی وی پروگرام ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

(جاری ہے)

زیادہ افسوسناک امر یہ تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ رکن سمیت کسی رہنما میں اتنی اخلاقی جرات نہیں تھی وہ اس بھونڈی حرکت پر معافی مانگتے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میرا قصور صڑف اتنا تھا کہ میں نے لفظ چور استعمال کیا۔ جس پر میں آج بھی قائم ہوں۔ اس ملک کی تاریخ میں 2افراد ایسے ہیں جنہوں نے تحریری طور پر اراکین اسمبلی اور وزراء اعظم پر چوری کے الزامات لگائے جن میں ایکش خص عمران خان ہیں جو آج ایوان میں موجود ہیں ۔ تو کیا ان کے ساتھ بھی ایسا سلوک ہونا چاہیئے۔۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات