وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا ڈاکٹر خالد محمودکو شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کا چیئرمین تعینات کر دیا

جمعرات مئی 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وائس چانسلر پنجا ب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ میں سینئر ترین پروفیسر ہیں۔وہ28برس سے بطور پیشہ ور اور ماہر تعلیم اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس امریکہ سے پوسٹ ڈاک ہیں۔

وہ 7کتابوں کے مصنف ہیںجبکہ ان کے قومی و بین الاقوامی جرائد میں 150سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہو چکے ہیں۔وہ یونیورسٹی آف دمام سعودیہ عرب میں بھی بطور پروفیسر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیںاس کے علاوہ وہ پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کے صدر اور پنجاب یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ بھی رہ چکے ہیں۔