سی آئی اے لاہورپولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیراتنگ

سٹریٹ کرائم میں ملوث خالدشہزاد بٹ ڈکیت گینگ گرفتار، متعددمقدمات ٹریس، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ودیگر قیمتی اشیاء برآمد

جمعرات 24 مئی 2018 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ ڈویڑن لاہوررانا زاہد حسین کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے انتہائی مطلوب خالدبٹ گینگ کی2ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میںخالدشہزاد اور حیدرعلی عرف نعیم شامل ہیں۔

ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی اورموثرانفارمیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔ ملزمان شارع عام پر گن پوائنٹ پر معصوم شہریوں کو یرغمال بناتے اور خوف و حراس پھیلاکر واردات کرتے۔جن سے متعددمقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرنے کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکرہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیںاورلاہور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔خالدشہزاد بٹ ڈکیت گینگ کو ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ ڈویڑن لاہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے اس انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کیا۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ ڈویڑن لاہور رانا زاہد حسین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔