تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 50 ہزار کیوسک کر دیا گیا، بجلی کی پیداوار بڑھ کر 660 میگاواٹ ہو گئی

جمعرات 24 مئی 2018 22:43

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیم سے پانی کا اخراج 50 ہزار کیوسک کر دیا گیا، اخراج میں اضافہ سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ترجمان نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھا کر 50 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 40 ہزار 300 کیوسک ہے، پانی کے اخراج میں اضافہ سے ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1390.72 فٹ پر آ گئی ہے۔

ترجمان نے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ پیداوار کے حوالہ سے بتایا کہ پانی کے اخراج میں اضافہ سے بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار بڑھ کر 660 میگاواٹ ہو گئی ہے، بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ چار پیداواری یونٹ بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :