ڈپٹی کمشنر غلام صغیرشاہد اور ڈی پی او چودھری ذوالفقار احمد سبزی اور فروٹ منڈی کا دورہ سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے طریقہ کار اور تھوک نرخوں کا جائزہ لیا

جمعرات 24 مئی 2018 22:43

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر غلام صغیرشاہد اور ڈی پی او چودھری ذوالفقار احمد نے جمعرات کے روز علی الصبح سبزی اور فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران دونوں افسران نے سبزیوں اور پھلوں کی بولی کے طریقہ کار اور تھوک نرخوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں سبزی اور پھلوں والی دوکانوں پر بھی گئے۔ڈی سی چکوال نے پیاز،آلو،گوبھی،پالک،سبز مرچ،شلجم ،گاجر ،مولی،ٹماٹر،لیموں ،لہسن ،بھنڈی ،کریلے کے علاوہ پھلوں میں کیلا،سیب،آڑو،خربوزہ ،تربوز کے ریٹ چیک کیے ۔

انہوں نے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور پھلوں کے تھوک ریٹ روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم مقرر کئے جائیں تاکہ پرچون کی سطح پر عوام کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی سرفراز کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے تھوک ر یٹس کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے اور ریٹیل پرائس ہرگز نہ بڑھنے دی جائے ۔

اس موقع پر ڈی پی او چودھری ذالفقار احمد نے کہا کہ اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میںاطمنان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اشیاء خور و نوش کو صارفین کی پہنچ میں رکھنے کے لیے پوری طرح مصروف عمل ہے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :