جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد کی تحریک کامیاب ہوگئی، فاٹا انگریزی غلامی سے آزاد ہوگیا

،سیکرٹری اطلاعات جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا

جمعرات مئی 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد کی تحریک کامیاب ہوگئی اور فاٹا انگریز کی غلامی سے آزاد ہو گیا جماعت اسلامی کی آئینی جمہوری جدوجہد رنگ لے آئی اور با لآخر ایف سی آر کی زنجیریں ٹوٹ گئیںاورپولیٹیکل ایجنٹ کی جابر شاہی کا خاتمہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

مستقبل جماعت اسلامی کا ہے اور جماعت اسلامی صوبہ و مرکز میں حکومت بنا کر عوام کے تمام مسائل کے حل کی ٹھوس بنیادیں رکھے گی تمام بے روزگاروں کے لئے روزگار فراہم کیا جائے گا جن کو روزگار نہ مل سکا ان کو بے روزگاری الاؤنس اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو بڑھاپا الاؤنس دیا جائے گا صحت اور تعلیم ۰۰۱ فیصد مفت فراہم کیے جائیں گے اور انصاف ہر مظلوم کی دہلیز پر پر بلا معاوضہ دیا جائے گانعیم خان عیسکی. الحمد للہ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی بدنام زمانہ 40 FCR کیخلاف شروع کی گئی تحریک اور محنت رنگ لائی اور بدنام زمانہ 40 FCR کا خاتمہ ہو گیا انگریز و ں کا شروع کردہ یہ بدنام زمانہ 40 FCR نظام جس میں پولیٹیکل ایجنٹ ایک معطلق العنان یعنی ایک جابر شاہی شاہ ہو ا کرتا تھا، جسکے ایگزیکٹو آرڈرز کے نا انصافی پر مبنی فیصلوں کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا تھاجس میں کسی ایک فرد کی غلطی کی سزا پورے قبیلے کو دی جاتی تھی اس جبر کی شاہی کی ناجائز بادشاہت کا خاتمہ ہو ا جماعت اسلامی کی اس تاریخ ساز جدوجہد کو تاریخ میں سُنہری الفاظ سے لکھا جائے گاکہ آج جماعت اسلامی کی آئینی جمہوری جدوجہد رنگ لے آئی اور تمام اپنے جس کو غیر بنایا گیا تھااپنے بن گئے اب فاٹا کے عوام کو وہ سارے انسانی حقوق مل جائینگے جو پاکستان کے دوسرے علاقوں کو ملے ہوئے ہیں مستقبل جماعت اسلامی کا ہے اور جماعت اسلامی صوبہ و مرکز میں حکومت بنا کر عوام کے تمام مسائل کے حل کی ٹھوس بنیادیں رکھے گی تمام بے روزگاروں کے لئے روزگار فراہم کیا جائے گا جن کو روزگار نہ مل سکا ان کو بے روزگاری الاؤنس اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو بڑھاپا الاؤنس دیا جائے گا صحت اور تعلیم ۰۰۱ فیصد مفت فراہم کیے جائیں گے اور انصاف ہر مظلوم کی دہلیز پر پر بلا معاوضہ دیا جائے گا نعیم خان نے کہا کہ 1000 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزسے تعلیمی ادارے ، یونیورسٹیاں، ہسپتال، سڑکیں بنیں گی یہ سب کچھ جماعت اسلامی کے کارکنا ن و قیادت کے مرہون منت ہے جماعت اسلامی کے ہر کارکن اور ہر سطح کی قیادت کا یہ نعرہ تھا یہ غیر نہیں اپنے ہیںغدار نہیں محب وطن ہیں ان خیالات کا اظہار جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی نے حیات آباد پشاور میں جے آئی یوتھ کے ذمہ داران سے ایک خصوصی ملا قات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 27 مئی 2018 ؁ء بروز اتوار کے اجلاس میں جے آئی یو تھ خیبر پختونخوا کے اجلاس میںجے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے صدرعبدالغفار کی قیادت میںجے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے چئیرمین سینیٹر مشتاق احمد خان کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کر یں گے اور اس اجلاس میں ان کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی کے مستقبل کیلئے نئے سنگ میل طے کیے جائیں گے