متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس

جمعرات 24 مئی 2018 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کی پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی وصدر متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور صابرحسین اعوان ضلعی ہیڈکوارٹر نشترآباد چوک میں منعقد ہوا۔ جس میں پارلیمانی بورڈ کے ممبران مولانا خیرالبشر ، حاجی غلام علی ، بحراللہ خان ، عتیق الرحمن ، اقتدار علی مظہر ، غلام مرتضیٰ ، ساجد حسین نظامی ، قاری محمد عاصم نے شرکت کی۔

ایم ایم اے ضلع پشاور کے ترجمان مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے تفیصلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پشاور کی قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 14نشتوں کے بارے میں تفصیلی غور وغوص ہوا تمام قومی وصوبائی اسمبلی حلقوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد متفقہ طورپر ضلعی پارلیمانی بورڈ نے اپنے سفارشات صوبائی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی قائدین متحدہ مجلس عمل کی حکم پر 24جون کو پشاور میں عظیم الشان جلسے کا بھی فیصلہ کیا گیااور ایسے کامیاب بنانے کے لیے 27مئی کو متحدہ مجلس عمل کی ضلعی عاملہ وجنرل کونسل کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایم اے پشاور میں بھرپور الیکشن مہم چلائی گی اور پشاور کے عوام بلخصوص نوجوانوں کو منظم کیا جائے گا اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا ۔ اجلاس میں پارٹی ورکروں کو اپنے اپنے حلقوں میں کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔