نوازشریف کے دائیں اور بائیں جانب بیٹھنے والوں نے پشتون وبلوچ عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، انجینئر زمرک خان اچکزئی

پارلیمنٹ سے فاٹا اصلاحات بل کی منظوری پارٹی قیادت کی جیت ہے سینیٹ انتخابات میں ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ، پارلیمانی لیڈر عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 24 مئی 2018 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے فاٹا اصلاحات بل کی منظوری عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی جیت ہے سینیٹ انتخابات میں ضمیر کے مطابق ووٹ دیا الزامات لگانے والے ثابت کر دے ایک جماعت کی جانب سے پشتون علاقوں میں بجٹ نہ دینے کے دعوے داروں نے اپنے دور حکومت میں کونسا میگا پروجیکٹ مکمل کئے ہمیں دکھ ہوا کہ ساڑھے چار سال اقتدار میں رہتے ہوئے نہ کوئی یونیورسٹی بنائی اور نہ ہی صحت کے شعبے میں بہتری لائی نوازشریف کے دائیں اور بائیں جانب بیٹھنے والوں نے پشتون وبلوچ عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی با ت چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے سابقہ حکومت کے خلاف جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیا اور جب حکومت وجود میں آئی تو ہم نے حکومت کا حصہ بننے کی بجائے اپوزیشن کا ساتھ دیا نہ کوئی مراعات لیں اور نہ کوئی وزارت سینیٹ انتخابات میں ایک بھی پیسہ لینا ہمارے اوپر حرام ہے اور جو الزامات لگا رہے ہیں وہ الزامات ثابت کرے اور ان کے اپنے پارٹی کے لوگ سینیٹ انتخابات میں دوسرے طرف چلے گئے ہمارا کسی بھی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں کہ کون کونسا پارٹی بنا رہا ہے ہم نے جمہوری روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے کہا ہے کہ آج ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بیان آیا تھا کہ موجودہ بجٹ میں پشتون علاقوں کو مکمل نظرانداز کیا تھا مگر ہم ان سے سوال کر تے ہیں کہ ساڑھے چار سال میں اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے پشتون علاقوں کو کونسا ترقی دیا اور ایک بھی میگا پروجیکٹ بتایا جائے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں پشتون علاقوں کو دیئے ہیں پشتونوں کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو گمراہ کر کے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ ااج ثابت ہوا ہے کہ پشتونوں کے خیر خواکون ہے عوامی نیشنل پارٹی نے تمام تر مشکلات کے باوجود پشتونوں کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا مگر بدقسمتی سے فاٹا اصلاحات بل پارلیمنٹ میں پیش ہو ا تو انہیں قوم پرست اور مذہب پرست نے مخالفت کی جو ووٹ پشتونوں کے نام پر لیتے ہیں مگر پشتونوں کے وحدت کے خلاف ووٹ دیتے ہیں آج پشتون عوام دونوں سے اپنا احتساب لیں۔