وزیر اعظم کی سندھ کو پانی کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی پیشکش

جمعرات 24 مئی 2018 22:45

وزیر اعظم  کی سندھ کو پانی کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صوبہ سندھ کو پانی کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی پیشکش کر دی۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں جو ٹیکس کی چھوٹ حاصل تھی وہ پانچ سال تک حاصل رہیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان دنوں پانی کا پیچیدہ مسئلہ ہے ،اس مرتبہ برف باری معمول سے 7فیصد کم ہوئی ،انہوں نے کہا کہ تربیلا میں ایک فیصد پانی موجود ہے جبکہ منگلا میں دو فیصد ہے جبکہ .3ملین ایکڑفٹ پانی موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں 90فیصد کم پانی ہے۔ ارسا کی میٹنگ ہوتی رہتی ہیں اور اس میں ان معاملات میں بحث ہوتی ہے کہ کس کو کتنا پانی دینا ہے ، ارسا میں کوئی مسئلہ ہو تو ارکان ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرتے ہیں اس میں حکومت کا عمل د خل نہیں ہے ، صوبہ سندھ پانی کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں لانا چاہے تو میں اجلاس بلا لیتا ہوں ۔