چیئرمین سینیٹ نے موسمیاتی تبدیلی کاکس کے قیام کی تجویز کی توثیق کردی

سینیٹ میںقائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کوکاکس برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن مقرر پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے،یہ فورم اورارکان سمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر غور کرے گا، سینیٹر شیری رحمان

جمعرات 24 مئی 2018 22:45

چیئرمین سینیٹ  نے موسمیاتی تبدیلی کاکس کے قیام کی تجویز کی توثیق کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے موسمیاتی تبدیلی کاکس کے قیام کی تجویز کی توثیق کردی ۔ سینیٹ میںقائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کوکاکس برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن مقرر کیاگیا ہے ،موسمیاتی تبدیلی کاکس اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز تشکیل دے گا۔ سینیٹر شیری رحمان کا کاکس برائے موسمیاتی تبدیلی بارے کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے،یہ فورم اورارکان سمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر غور کرے گا۔

جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے موسمیاتی تبدیلی کاکس کے قیام کی تجویز کی توثیق کردی ہے اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شیری رحمان کاکس برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں موسمیاتی تبدیلی کاکس قیام کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔سینیٹر شیری رحمان سینیٹ میں کئی مرتبہ ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر ایوان کو آگاہ کر چکی ہیں ۔

موسمیاتی تبدیلی کاکس میں سینیٹر سراج الحق، سینیٹر خوشبخت شجاعت، سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر سسئی پلیجو، سینٹرنزہت صادق ، سینیٹرجاوید عباسی،سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر سجاد توری، سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر عائشہ رضا، سینیٹر محمد اکرم،سینیٹر ستارہ ایاز، سینیٹر انور الحق کاکڑ، سینیٹر عثمان خان کاکڑ کوشامل کیا گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کاکس اپنی پہلی ملاقات میں ٹی او آرز تشکیل دے گا۔سینیٹ میںقائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کا کاکس برائے موسمیاتی تبدیلی بارے کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے،یہ فورم اورارکان سمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر غور کرے گا، کاکس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کہ لئے حکومت کو تجاویزات پیش کرے گا،ایوان بالا میں اس ایشو پر متعدد دفعہ توجہ مبذول کروائی ہے، سوائے پاکستان کے گلوبل وارمنگ ا ور ماحویاتی تبدیلی پر پوری دنیا کام کر رہی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر حکومت کی کوئی واضع پالیسی نہی ہے ،ماحولیاتی تبدیلیاں سکیورٹی رسک بن سکتی ہیں،ماحولیاتی تبدیلی کاکس اس مسئلے پرفعال کردار ادا کرے کا۔