الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنوں کی ڈرافٹ فہرستیں تمام ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کر دیں

جمعرات 24 مئی 2018 22:45

الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنوں کی ڈرافٹ فہرستیں تمام ریٹرننگ آفیسر ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشنوں کی ڈرافٹ فہرستیں تمام ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ایکٹ 2017 کی دفعہ (1) 59 کے تحت ڈرافٹ لسٹ آف پولنگ سٹیشن تمام ریٹرننگ آفیسر کے حوالے کر دی ہیں ۔ جوا س لسٹ آف پولنگ سٹیشن کی چیک اور ضروری تبدیلیاں کرنے کے بعد ابتدائی اشاعت کریں گے جس پرپولنگ سٹیشن کے متعلقہ ووٹرز اپنے اعتراضات/ تجاویز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قانون کے مطابق اعتراضات پر فیصلہ جات کرتے ہوئے حتمی لسٹ آف پولنگ سٹیشنز کو شائع کریں گے ۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے دفعہ (1)59کے تحت اس پروسیس کو شفاف بنانے کے لئے ڈرافٹ لسٹ آف پولنگ سٹیشن اپنی ویب سائٹ پر بھی ڈال دی ہے ۔ تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ان ڈرافٹ لسٹ آف پولنگ سٹیشنز کو چیک کریں ۔ اور ضروری تجاویز اگر ہوں تومتعلقہ ریٹرننگ آفیسران کو مہیا کریں تاکہ پولنگ کیوقت ووٹروں کو اپنی حق رائے دہی استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔