حکومت نے مقامی فلمی صنعت کے فروغ کیلئے عید الفطر اور عید الضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پرمحدود پابندی عائد کردی

جمعرات 24 مئی 2018 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے مقامی فلمی صنعت کے فروغ کیلئے عید الفطر اور عید الضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پرمحدود پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی فلمی صنعت کی بحالی اورپاکستانی فلم انڈسٹری کے فروغ کومدنظر رکھتے ہوئے عید الفطر اور عید الضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پرمحدود پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق دونوں عیدوں سے دو دن قبل شروع ہوکر عیدوں کے دو ہفتے بعد تک رہے گا ۔

حکومت نے مقامی فلمی صنعت کے فروغ کیلئے عید الفطر اور عید الضحیٰ کے موقع ..

متعلقہ عنوان :