ْشہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ ،عمران خان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی

اگر پیش نہیں ہونا تو پھر کیس کا فیصلہ کر دیتے ہیں‘عدالت /جونیئروکیل کی اگلی پیشی پر ہر صورت پیش ہونے کی یقین دہانی

جمعرات مئی 22:58

ْشہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ ،عمران خان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل جمعرات کے روز بھی پیش نہ ہوئے۔وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل بابراعوان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے جونیئر وکیل سے کہا کہ اگر آپ نے پیش نہیں ہونا تو پھر کیس کا فیصلہ کر دیتے ہیں۔جونیئروکیل بابر اعوان نے اگلی پیشی پر ہر صورت پیش ہونے کی یقین دہانی کروا دی۔خیال رہے کہ شہباز شریف نے پانامہ لیکس ایشو پر 10 ارب رشوت کی پیشکش کے بیان پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت دعوی دائر کر رکھا ہے۔