خواجہ سعد رفیق کل ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اہم پریس کانفرنس کرینگے

جمعرات 24 مئی 2018 22:58

خواجہ سعد رفیق کل ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اہم پریس کانفرنس کرینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کل (جمعہ ) کو دوپہر 3بجے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں وہ اپنے محکمے کی 2013ء سے 2018ء تک کی کارکردگی کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔