نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

جمعرات 24 مئی 2018 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں کمی اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اپریل میں بجلی کی پیداورای لاگت 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی ،ْ صارفین سے اپریل میں 6 روپے 72 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

لہذٰا بجلی ایک ماہ کے لئے 62 پیسے فی یونٹ سستی کی جارہی ہے۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین اور 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔