ترکی میں غیر قانونی مقیم 34 جبکہ عرب امارات میں مقیم 4پاکستانی ملک بدر کر دیئے

جمعرات 24 مئی 2018 23:00

ترکی میں غیر قانونی مقیم 34 جبکہ عرب امارات میں مقیم 4پاکستانی ملک بدر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ترکی میں غیر قانونی مقیم 34 جبکہ عرب امارات میں مقیم 4پاکستانی ملک بدر کر دیئے گئے ہیں پاکستان منتقل کئے جانے والے افراد کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی ای) نے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر حراست میں لے لیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 34پاکستانیوں کو ترکش ایئرلائن کی پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے ترکی سے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچایا گیا جہاں ایف آئی اے نے تمام افراد کو دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد جانے کی اجازت دے دی دوسری جانب دبئی سے امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 612کے ذریعے پاکستان آنے والی4 افراد کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے کر سیل منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :