ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے مسافر کے سامان سے ایس ایم جی گن کا میگزین برآمد کر لیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے مسافر کے سامان سے ایس ایم جی گن کا میگزین برآمد کر لیا ہے اطلاعات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرایئر بلو کی پرواز پی اے 270کے ذریعے جدہ جانے والے مسافر سرفراز جہانگیر سکنہ گوجر خان کے سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ سے ایس ایم جی گن کا میگزین برآمد کر کے سرفراز جہانگیر کو گرفتار کرکے نیو ایئرپورٹ چوکی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :