لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

جمعرات مئی 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔۔عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق 6 افسران کی درخواست پر ضمانت بھی منظور کر لی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور بے بنیاد الزامات لگا ئے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔