رمضان بازاروں میں رعائتی نرخوں پر انڈسٹری کے سٹالز لگانے کی ڈیڈ لائن ختم

مختلف رمضان بازاروں کی چیکنگ،مصالحہ جات، کولڈ ڈرنکس، شربت، کیچپ سمیت مختلف اشیاء کے موقع پر ٹیسٹ تمام انڈسٹری کو شمولیت کے سرٹیفیکٹ ،اچھا سٹال وبہترین نرخ دینے پر انعام اور خصوصی تعریفی اسناد دیئے جائیں گے انڈسٹری کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر بازار کی نسبت 20 فی صد رعائتی نرخ پر اشیاء خورونوش دی جا رہی ہیں : ڈی جی فوڈ اتھارٹی آئندہ سال ہر شہر میں رمضان بازارکے ساتھ میگا بازار بھی لگوایا جائے گا جس میں تمام انڈسٹری ایک چھت تلے ہو گی: نورالامین مینگل

جمعرات 24 مئی 2018 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) رمضان بازاروں میں رعائتی نرخوں پر انڈسٹری کے سٹالز لگانے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ مختلف رمضان بازاروں کی چیکنگ کرتے ہوئے انڈسٹری کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر اشیاء خوردونوش کے معیار اور نرخوں کا معائنہ کیاگیا۔مصالحہ جات، کولڈ ڈرنکس، شربت، کیچپ سمیت مختلف اشیاء کے موقع پر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں رعائتی نرخوں پر انڈسٹری کے سٹالز لگانے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔لاہور کے تمام بازاروں میں انڈسٹری کی طرف سے براہ راست سٹالز لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے جوکہ کل تک مکمل ہو جائے گا۔یاد رہے عوام تک براہ راست فائدہ پہچانے کے لیے 3روز قبل فوڈ اتھارٹی ہیڈکواٹر میں چیئرمین رمضان بازار اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو سٹالز لگانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

(جاری ہے)

رمضان بازاروں کی چیکنگ کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ کے ہمراہ انڈسٹری کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر مصالحہ جات، کولڈ ڈرنکس، شربت، کیچپ سمیت مختلف اشیاء کے موقع پر ٹیسٹ بھی کیے۔ غالب مارکیٹ، شادمان اور وحدت روڈ بازاروں میں انڈسٹری کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پراشیاء خورونوش معیار کے مطابق پائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری کی طرف سے لگائے گئے سٹالز پر بازار کی نسبت 20 فی صد رعائتی نرخ پر اشیاء خورونوش دی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سٹالز لگانے والی تمام انڈسٹری کو شمولیت کے سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اچھا سٹال لگانے اور بہترین نرخ دینے والی انڈسٹری کو انعام کے ساتھ خصوصی تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔ڈی جی فوڈ نے واضح کیا کہ آئندہ سال پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہر شہر میںرمضان بازاروں کے ساتھ ایک میگا بازار بھی لگوایا جائے گا جس میں تمام انڈسٹری کے سٹالز کی موجودگی ایک چھت تلے یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :