اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی

جمعرات 24 مئی 2018 23:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی ہے ۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ اور ابرا الحق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت فاضل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ محمد نواز شریف کے الزام تراشی کو چھوڑ دیں، پاکستانی عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد نواز شریف کے جملے میں عدلیہ کا لفظ استعمال ہوا ہے جس میں ہائیکورٹ بھی شامل ہے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی۔