Live Updates

فاٹاکاخیبرپختونخوامیں ضم ہونے پرقبائلی عوام کومبارکباد ،ارباب عثمان

قبائلی علاقوں کا صوبے میں ضم ہونانہ صرف ملک بلکہ پورے خطے کیلئے سودمندثابت ہوگا، رہنما تحریک انصاف

جمعرات 24 مئی 2018 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور جان دوست فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے فاٹاکے عوام کوآخر کار قومی اسمبلی سے فاٹاکاخیبرپختونخوامیں انضمام کے حوالے سے بل پاس ہونے پرمبارکباددیتے ہوئے اسے ایک تاریخی دن قراردیاہے اور کہاہے کہ اس سے نہ صرف فاٹا کے عوام کوفائدہ ہوگا،بلکہ خیبرپختونخوا اوربالخصوص پورے ملک کوفائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس سے نہ صرف قبائلی عوام کی اقتصادی حالت پربھی بہتر اثر پڑے گابلکہ اس سے پورے خطے کیلئے فائدہ ہوگا۔قبائلی عوام کوتہنیتی پیغام میں ارباب عثمان نے کہاہے کہ آج فاٹا کے عوام کو ایف سی آر کے کالے قانون سے نجات مل گئی ہیں اورقومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فاٹامستقبل میں ملک کی معیشت کی بہتری میں بھرپورکردار ادا کرے گی اورجیسا کہ چیئرمین عمران خان نے معاشی اوراقتصادی پالیسیوں کااعلان کیاتھا،پی ٹی آئی کی بھرپورکوشش ہوگی فاٹا کے علاقوں کیلئے انضمام کے بعد دستیاب وسائل کوبھرپور طریقے سے بروئے کارلائے جائیں تاکہ نہ صرف قبائلی عوام اقتصادی طورپر مضبوط ہوسکے بلکہ روزگارکے مواقع پیدابھی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب قبائلی عوام کوبھی ملک کے دیگرشہریوں کی طرح بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی ہوگی بلکہ ایک ہی قانون سے مستفید ہوسکیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات