فاٹا انضمام کی خوشی میں چراغاں اور لالٹین بردارجلوسوں کا اہتمام کیا جائے ۔امیرحیدرخان ہوتی کی ہدایت

جمعرات مئی 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے فاٹا کا خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کی خوشی میں تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ کل بعداز نماز تراویح اپنے اپنے اضلاع میں لالٹین بردار جلوس اور چراغان کا اہتمام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی کے تمام ذیلی تنظیمیں بھی ان پروگرامات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، اور اس تاریخی فیصلے کو بھرپور انداز میں منائیں۔

متعلقہ عنوان :