اٹلی سے تعلق رکھنے والے زرعی ماہرین کا کالج آف ایگری کلچر یونیورسٹی آف سرگودھا کادورہ

دورے کا مقصد مستقبل کے ماہرین زراعت اور اساتذہ کو زرعی شعبہ میں ہونے والی نئی تحقیق اور اس پر جاری کام کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا

جمعرات 24 مئی 2018 23:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) اٹلی سے تعلق رکھنے والے معروف زرعی ماہرین نے کالج آف ایگری کلچر یونیورسٹی آف سرگودھا کادورہ کیا۔ دورے کا مقصد مستقبل کے ماہرین زراعت اور اساتذہ کو زرعی شعبہ میں ہونے والی نئی تحقیق اور اس پر جاری کام کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لٹری اینڈ ٹمبر انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل ریسرچ کونسل آف اٹلی پروفیسر ڈاکٹر مارو سنیٹیر یٹو نے ’’زمینی وماحولیاتی بگاڑ،وجوہات اور روک تھام ‘‘کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا اور بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیاں کس طرح ہمارے ماحول بالخصوص زرعی زمینوں پر اثر اندار ہوتی ہیں ۔

اُنہوںنے کہا کہ اب جدید آلات کے ذریعے خشک وبنجرزمینوں پر کاشت کاری ممکن ہے۔ ایگرانوسٹ اینڈ سوشل سائنسٹسٹ انسٹی ٹیوٹ آف یورپین اسٹڈیز کے ڈاکٹر نکلولا روجہ نے کہا کہ کالج آف ایگری کلچر کے سائنسدانوں میں اس قدر صلاحتیں موجود ہیں کہ وہ خشک زمین پر جدید طریقے سے کاشتکاری کر سکیں اور اس سلسلے میں ادارے میں ہونے والی تحقیق حوصلہ افزا ہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد سے خصوصی ملاقات کی جس میں وائس چانسلر نے وفد کو یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح ہم طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اُن کی تربیت کر رہے ہیں۔وفد نے اس موقع پر وائس چانسلر کوزرعی شعبہ میںتحقیقی جدت لانے اورطلبہ کو جدید زرعی علوم سے روشناس کرانے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ مستقبل میںیونیورسٹی کے ساتھ زرعی ترقی کے حوالے سے مختلف پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

وفد کے ارکان کو ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر ڈاکٹر محمد افضل نے کالج کی جدید لیبارٹریوں ،کلاس رومز اور زرعی اراضی کا بھی دورہ کرایا ۔اُنہوں نے زمین موجودزیر زمین پانی کا ڈیٹا فراہم کرنے والا جدید زرعی آلہ انوئرو سکین بطور تحفہ دینے پروفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ ،ڈاکٹر عظیم خالد، ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈاکٹر شیر محمد شہزاد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :