Live Updates

سرگودھا،چیئر پرسن پی ایچ اے ان ایکشن

شہر میں میرے خلاف لگے ہوئے تمام بینئر کو فوری اتار دیا جائے، ڈاکٹر نادیہ عزیز

جمعرات 24 مئی 2018 23:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) چیئر پرسن پی ایچ اے ،ان ایکشن ،شہر میں میرے خلاف لگے ہوئے تمام بینئر کو فوری اتار دیا جائے،پی ایچ عملے کی دوڑیں لگ گئی شہر میں لگے تمام پوسٹر ،پینا فلیکس،اتار کرپورٹ کر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2013 میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو کر پی پی 34 سے کامیاب ہوئی تھی ،جس کے بعد سرگودھا میں پی ایچ اے بنے کے بعد انہیں چیئر پرسن کا عہدہ دیا گیا تھا جو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے باوجود ان کے پاس ہے گذشتہ دنوں بنی گالہ میں عمران خان کے ساتھ ملاقات اور پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کے خلاف توہین آمیزہ پوسٹرز شہر بھر میں لگوا رکھے تھے جس پر شہر بھر میں قیاس ارائیاں جنم لے رہی تھی،اور متعدد کارکنوں نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کو حلقے کے صورتحال کے متعلق بتایا اور کہا کہ شہر بھر میں آپ کے خلاف بینئر پوسٹرز آوزاں کئے گئے ہیں جس پر انہوں نے فوری طور پر پی ایچ اے افسران اور عملے کو حکم دیا کہ وہ شہر بھر میں لگے ایسے تمام پینا فلیکس ہٹا کر پورٹ کریں جس پر پی ایچ اے کا عملہ متحرک ہو گیا اور اس نے شہر بھر میں لگے پوسٹروں کو اتار کر ڈاکٹر نادیہ عزیزکو رپورٹ کر دی ہے،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات