سرگودھا،پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کئے جانے کا امکان

جمعرات 24 مئی 2018 23:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے عام انتخابات کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کئے جانے کا امکان آج درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ دے رکھی ہے،ذرائع کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے عام انتخابات 2018 کیلئے سرگودھا سمیت ملک بھر سے قومی و صوبائی حلقوں کیلئے درخواستیں 25 مئی تک درخواست منگ رکھی ہیں،دی جانے والی تاریخ آج 25مئی کو ختم ہو رہی ہے،رمضان المبارک کے باعث دی جانے والی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع ہو سکتی ہے،جس کیلئے پارٹی صدر میاں شہباز شریف سے شہباز شریف مشاورت کے بعد اس کی تاریخ میں توسیع کے احکامات جاری کریں گے،یاد رہے کہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو رہی ہیں،اور ایک حلقے سے 10 ۔

(جاری ہے)

10 امیدوار بھی ٹکٹ کے حصول کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،ضلع سرگودھا کی قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں کیلئے موجودہ این اے ایم پی ایز کے علاوہ انہوں اپنے کورنگ کیڈیٹوں کی بھی درخواستیں جمع کروائی ہیں دوسری طرف لیگی رہنماء بھی گزشتہ روز لاہور میں درخواستیں جمع کرواتے ہوئے دیکھا گیا ہے، تاہم قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں کیلئے کتنی درخواستیں دی گئی ہیں اس کا اندازہ دگئی ڈیڈ لائن پوری ہونے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا،