Live Updates

ْسرگودھا،جمعہ کے موقع پر سیکورٹی فراہم کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری

جمعرات 24 مئی 2018 23:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) رمضان المبار ک کے دوسرے جمعہ کے موقع پر سیکورٹی فراہم کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری، سرگودھا کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اضافی پولیس تعینات کرنے کے احکامات جاری ، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر شہر بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ شہر کے دارخلی اور خارجی راستوں پر بھی اضافی پولیس کی ڈیوٹیاں لگانے کے احکامات کے بعد ڈی پی او سرگودھا نے تمام حساس مقامات کی نگرانی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی اور شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر بھی پولیس تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، جمعہ کے روز حکم جاری کر دیا گیا ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :