387 گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی، 37 گراں فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا

جمعرات مئی 23:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک میںگراں فروشی کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیںکہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں اشیا خوردونو ش سرکاری نرخ پر دستیاب ہوں، دکاندار سرکاری نرخ نمایاں طور پر آویزاں کریں۔ کمشنر کراچی کی ہدایت پر جمعرات کوکارروائی کر تے ہوئے انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے 387 گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 37 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

مہم میں کارروائی کے دوران فروٹس، سبزی،کریانہ، دودھ، گوشت، کھجلہ، کھجور، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ گذشتہ تین روز میں مجموعی طور پر1351 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تین روز کی اس کارروائی میں 129 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت ادا کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو کمشنر کراچی کے دفتر میں فون نمبر 1299 پر شکایت درج کرائیں۔