شاہ فیصل پر حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈمپر جلادیا گیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) کراچی میں ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ڈمپر کو آگ لگادی۔واقع کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے فلائی اوور پرپیش آیا،جہاں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ ہوتے ہی لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے حادثے کے ذمہ دار ڈمپر کو آگ لگا دی ،فائربریگیڈ کی ایک گاڑی جائے حادثہ پر پہنچی جس نے ڈمپر میں لگی آگ بجھائی۔آگ بجھنے کے بعد فلائی اوور کو کھول دیا گیا، اسے سے قبل ڈمپر ڈرائیور حادثہ ہونے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت معشوق علی کے نام سے ہوئی ہے ۔