رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

جمعرات مئی 23:17

رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گارڈن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد شعیب دین عرف پپو اور سجاد ملک کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے فیروز آباد کے علاقے سے 5 ملزمان محمد امیر بلاج عرف امین، محمد عاطف، دانش لودھی عرف علی گنجا، محمد نبیل عرف نبو اور محمد وسیم عرف پچھی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔