سوات،فیکٹری میں کام دوران مزدور کا پاوںمشین میں پھنس گیا، ہسپتال منتقل

جمعرات 24 مئی 2018 23:17

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) فیکٹری میں کام دوران مزدور کا پاوںمشین میں پھنس گیا ،ریسکیو ڈبل ون ڈبل نے ریکور کر کے ہسپتال منتقل کردیا،تفصیلات کے مطابق قمبر بائی پر سکرب کے ایک فیکٹری میں رات گئے نواب نامی مزدور کا پاوںمشین میں پھنس گیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوا زخمی مزدور کو مشین سے ریکور کرنے کے لئے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی جہاں پر اُنہوںنے مزدور کو ریکور کرکے اُس کو زخمی حالت میں سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :