قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کی با اختیار شخصیت کے دوست پروجیکٹ منیجر شاہد شوکت کی کرپشن کا ڈرامہ فلاپ

جمعرات مئی 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کی با اختیار شخصیت کے دوست پروجیکٹ منیجر شاہد شوکت کی کرپشن کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ممبر اسمبلی گل شاہ جی آفریدی دیگر سنیٹرز اور ممبران کے ہمراہ لفٹ میںپھنس گئے جمعرات کے روز فاٹا تحریک کے روح رواں گل شاہ جی آفریدی جب قومی اسمبلی کے اجلاس سے واپس جا رہے تھے تو ان کی لفٹ میں متعدد سینیٹرز اور ممبران اسمبلی سوار تھے کہ اچانک لفٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا لفٹ میں 12 سے 13 افراد سوار تھے لفٹ جام ہو گئی اس دوران لفٹ آپریٹر کی کوششوں کے باعث لفٹ نے کام کرنا شروع کر دیا شاہ جی گل آفریدی اور دیگر ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کو بتایا گیا کہ حال ہی میں لاکھوں روپے کی لاگت سے لفٹ کی آپ گریڈیشن کی گئی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اسمبلی میں تحریک لے کر آئیں گے قومی خزانے سے پیسے کا ضیاء کیا گیا انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو سینیٹ اور اسمبلی میں ضرور اٹھائیں گے۔