Live Updates

سماجی شخصیت چودھری شرافت علی سندھو کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

جمعرات 24 مئی 2018 23:22

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سماجی شخصیت چودھری شرافت علی سندھو نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کیساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوئی ہے صوبائی حلقہ 172پی پی کی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے باربار الیکشن لڑنے اور جیتنے والے امیدواروں نے لوگوں کو طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا آج عوام پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں شریف خاندان نے رائے ونڈ اور ملحقہ علاقوں کی حالت زار بھی نہیں بدلی مقامی آبادی مسائل کاشکار ہے کوئی پرسان حال نہیں ،شرافت سندھو نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام کے اصرار پر سیاست کے میدان میں آیا ہوں قبضہ گروپ اور ناجائز فروشوں کا ساتھ نہیں دونگا شریف آدمی کی عزت کی بحالی کیلئے کام کرونگا میرے اباواجداد نے عوام کی خدمت کی انکا مشن لیکر نکلا ہوں عوام کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں عام آدمی ہوں پروٹوکول کو پسند نہیں کرتا اسی لئے عام آدمی کی خدمت کیلئے خود کو پیش کیا ہے چودھری شرافت سندھو نے مزید کہا ہے کہ عمران خان ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں ایک بہت بڑا طبقہ عمران خان کیساتھ کھڑا ہے جو ملک کو مایوسی اور افسردگی کے عالم سے نجات دلانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی ٹیم کا حصہ بنوں گا اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات