ٹنڈوالہ یار ، تیز رفتار مسافر کوسٹر ہائی روف سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، 15 افراد شدید زخمی

جمعرات 24 مئی 2018 23:22

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار کے بائی پاس روڈ پر تیز رفتار مسافر کوسٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر سامنے سے آنے والی ہائی روف سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں مسافر کوسٹر اور ہائی روف میں سوار کنور لال ، لال بخش ، مٹھو بروہی ، گنگا را م ، بھورو ، ممتاز ، کریم بخش ، سمیت 15افراد شدید زخمی ہوگئے ہونے والے حادثے میں مذکورہ دونوں گاڑیوں کے ٹکرانے کی آواز سننے اور زخمیوں کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مسافر کوسٹر اور ہائی روف سے نکالا اور پولیس کو اطلاع دی اطلا ع ملنے پر پولیس موقع پر مہنچ گئی جہاں پولیس اور علاقہ مکینوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کیا اس اطلاع کے بعد مختلف سیاسی ، سماجی تنظیموں کے رہنماء اور شہری زخمیوں کی مدد کے لئے ہسپتال پہنچے جبکہ سول ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 8افراد کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ہونیو الے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :