میونسپل چیئرمین معطل ہوچکا ہے ،واٹر کمیشن کے حکم پر میونسپل کے مالی اختیارات میرے پاس ہیں، ڈپٹی کمشنر شکارپور

باقی اختیارات ڈی سی یا وائیس چیئرمین کو ملنے کا فیصلہ چیف سیکریٹری کریں گے، دورے کے موقع پر گفتگو

جمعرات مئی 23:22

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر شکارپور نے کہا ہے کہ میونسپل چیئرمین معطل ہوچکا ہے۔واٹر کمیشن کے حکم پر میونسپل کے مالی اختیارات میرے پاس ہیں۔ باقی اختیارات ڈی سی یا وائیس چیئرمین کو ملنے کا فیصلہ چیف سیکریٹری کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن شکارپور کے دورکے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کی مختلف گاڑیوں کی مرمت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر شکارپور نے میونسپل آفیس کا دورہ کیا ، اس موقعے پر وہاں پر موجود ٹریکرٹر ٹرالیوں ، مزدائوں،لوڈرز،فائربرگیڈ اور چنگچیوں کا معائنہ کیا ،اس موقعے پر متعلقہ گاڑیوں کے ڈرائیور نے شکایت کی کہ ان کی گاڑیں میں ٹائر،بیٹریوں، وائرنگ اور ہائڈرالک سسٹم میں خرابیاں ہیں جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں خراب ہیں جو کو ٹھیک کروایا جائے،اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر نے انجینئر اور اسٹور کیپر کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو فورن چیک کرکے ٹھیک کروائی جائیں تاکہ صفائی ستھرائی کے کا م آسکیں، اس موقعے پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میونسپل کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی سندھ نے میونسپل چیئرمین کے سارے اختیارات 6 ماہ کے لیے ختم کیے ہیںاورسمری چیف سیکریٹری کو بھیج دی ہے جبکہ وہ چیف سیکریٹری فیصلہ کرے گا کہ میونسپل کے اختیارات وائیس چیئرمین یا ڈپٹی کمشنر کو دیے جائیں ، اس موقعے پر انہوں نے بتایا کہ شکارپور کے اندر تھلسیمیا سیٹر قائم کیاجائے گا جہاں پر مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گاکچھ ہی دنوں میں سینٹر کا افتتاح کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :