شکارپور،ضلع میں ایک ماہ کے اندر 380 اشتہاری ،82مفرور پکڑے گئے ،4مقابلوں میں 6ملزما ن مارے گئے

جمعرات مئی 23:22

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ایس ایس پی شکارپور مسعود بنگش نے اپنی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ ضلع میں ایک ماہ کے اندر 380 اشتہاری ،82مفرور پکڑے گئے ،4مقابلوں میں 6ملزما ن مارے گئے،130 کلو چرس اور 110جواری گرفتار کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور مسعود بنگش نے اپنی تعنیاتی کے ایک ماہ کی کارکردگی رپور ٹ پیش کی ہے ،جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کے اندر مختلف کاروائیاں کرکے 380اشتہار ی پکڑے گئے ہیںجبکہ 82مفرو رپکڑے گئے ہیں،مختلف واقعات میں ملزمان میں مقابلے کیے گئے ہیںجس میں 6ملزمان مارے گئے اور 4زخمی ہوئے ہیں،جبکہ ملزمان سے ایک کلاشن کوف،ایک رائیفل ،15 بندوقیں اور 12پسٹل برآمد کیے گئے ہیں،،منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع سے 130کلو چرس، 240لٹر شراب اور10 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے،ایس ایس پی نے بتایاکہ شہر کے اندر جواریں اور جو ا کے اڈوں کے خلاف کافی شکایات تھی اس سلسلہ میں جواریوں اور جوا کے اڈو کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 110جواری پکڑے گئے ہیں جبکہ لوٹ ہوئی رقم کی مد میں 1 لاکھ 25ہزار 500روپیہ وصول کیے گئے ہیں،ایس ایس پی نے بتایاکہ شہر کے اندر ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لیے ٹریفک سارجنٹوں کو بھی الرٹ کیا گیا ہے اور ٹریفک قانون کے خلاف ورزی کرنے والے 315 کو چالان کیا گیا،ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس لائین میں ہونے والے 4قتلوں کے قاتل پکڑے گئے ہیں جبکہ پولیس روک تھام کے بھرپور کوشش کررہی ہے، انہو ںنے کہا کہ رینجرز کے ساتھ ضلع کے اہم راستوں پر چیکنگ بھی کررہے ہیں اور ہر قسم کے جرم کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔