متحدہ مجلس عمل بلوچستان کی مجلس عاملہ کااجلاس

تنظیمی اورانتخابی صورتحال،اضلاع میں باڈیوں کی تشکیل ودیگرامورپرغورکیاگیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل بلوچستان کی مجلس عاملہ کااجلاس صوبائی صدرمولانانوراللہ کی صدارت میں ہواجس میں تنظیمی اورانتخابی صورتحال،اضلاع میں باڈیوں کی تشکیل ودیگرامورپرغورکیاگیااوراہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق شعبہ اطلاعات اور مالیات میں معاونین کومقررکیاگیاشعبہ اطلاعات کے معاونین میں جمعیت علماء اسلام کے عبدالواسع سحر،جماعت اسلامی کے عبدالولی شاکر،جماعت اہل حدیث کے نجیب اللہ،جمعیت علماء پاکستان کے عبدالمجیدجتک،اسلامی تحریک کے سیدجان شاہ شامل ہیں جبکہ شعبہ مالیات میں جمعیت علماء اسلام کے سیدجانان آغا،اہل حدیث کے مولانازکریاذاکر،جمعیت علماء پاکستان کے مولاناعلی اکبراوراسلامی تحریک کے عارف حسین عمرانی شامل ہیں ،اجلاس میں اضلاع کے الیکشن کے لئے چاررکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں حافظ محمدابراہیم لہڑی،نجیب اللہ،مولاناہدایت الرحمن بلوچ اورمولانامحمدعباس قادری شامل ہیں جو31مئی تک اضلاع کے انتخابات یقینی بنائیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 10جون کومیڈیاکے نمائندوں کے اعزازمیں افطارپارٹی دی جائے گی جس میںمختلف یونین کے صدوراورجنرل سیکرٹریز،وکلاء برادری،تاجربرادری کوبھی مدعوکیاجائے گااس افطارپارٹی میں متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین خصوصی طورپرشرکت کریں گے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آئندہ اجلاس 5جون کومنعقدکیاجائے گاجس میں مختلف امورکوحتمی شکل دی جائے گی،اجلاس سے مولانانوراللہ،مولاناعبدالحق ہاشمی،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولانامحمدعباس قادری،مولاناعبدالرزاق خارانی، مولانامحمد زکریاذاکر،علامہ اکبرحسین زاہدی،حافظ محمدابراہیم لہڑی،مولاناہدایت الرحمن بلوچ،زاہداختر،نجیب اللہ،سیدجانان آغا،عبدالواسع سحراورنعمت اللہ ہزارہ نے شرکت کی انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے سیکولرقوتیںخوفزادہ ہیں ایم ایم اے اسلام کے نفاذاورمسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کلیدی کرداراداکرے گی دنیابھرمیں ایم ایم اے کے قیام کوپذیرائی ملی اوردیندارمسلمانوں نے اس کے قیام پرمسرت کااظہارکیالیکن کچھ قوتوں کوضرورخوف محسوس ہوگاملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذکے لئے انتخابات میںسیکولرقوتوں سے مقابلہ کریں گے اجلاس میں ایم ایم اے کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناعلی محمدابوتراب کی عدم بازیابی پرشدیدغم وغصے کااظہارکیاگیااوران کی فوری اورباعزت رہائی کامطالبہ کیاگیااجلاس میںمولاناحبیب اللہ مینگل شہیدکی شہادت کے واقعہ کی مذمت کی گئی اوران کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی۔