انسانی معاشروں اور تمدن کی ترقی میں مواصلاتی نظام کا کلیدی کردار رہاہے،میجرجنرل فیصل مشتاق

سبی ہرنائی ریلوے سیکشن 2018کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل نیشنل لاجسٹک سیل پاکستان

جمعرات 24 مئی 2018 23:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) نیشنل لاجسٹک سیل پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل فیصل مشتاق نے کہا ہے کہ انسانی معاشروں اور تمدن کی ترقی میں مواصلاتی نظام کا کلیدی کردار رہاہے،سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن 2018کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا،جدید تقاضوں اورخوبصورتی سے مذئین و ہم آہنگ سبی ریلوئے اسٹیشن عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے،سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹرسبی سے ہرنائی ضلع کا بذریعہ ٹرین منقطع راستہ بحال ہوجائے گا،پاک آرمی و نیشنل لاجسٹک سیل کے ماہر وتجربہ کار انجینئرزسخت موسمی اثرات اورامن وامان کی مخدوش صورتحال کی پرواہ کیئے بغیرصوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی شکل میں بلوچستان کے عوام کے لیے ترقی کی نئی راہیں متعین کی جارہی ہیں،سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کا کام 85فیصد مکمل ہوچکا ہے ،تندوری برج سمیت کئی بڑی پلوںکی تعمیرو بحالی کسی چینلج سے کم نہیں تھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن اور سبی ریلوئے اسٹیشن کی توسیع کے منصوبے کے معائنہ کے دوران بات چیت میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈنگ انجینئر برگیڈئیر شہباز خان،پروجیکٹ ڈائریکٹر بلوچستان برگیڈیئر عمر فاروقی،سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کے پروجیکٹ منیجر کرنل عمرفاروق،ایس ایم محمد اشرف ،میر امداد تالپورو دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں نیشنل لاجسٹک سیل کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل فیصل مشتاق کو پروجیکٹ منیجر کرنل عمر فاروق نے ریلوئے سیکشن کی بحالی کے سلسلے می تفصیلاً بریفینگ دی ،اس موقع پر انہوں نے سبی ریلوئے اسٹیشن کی تذئین و آرائش و توسیع کے منصوبے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہارکیا اور اسے سبی اور بلوچستان کے عوام کے لیے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی معاشروںاور تمدن کی ترقی میں ذریعہ مواصلات کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جن کے زریعے مہینوں کے سفر گھنٹوں میں طے کرکے انسان اپنی منزل تک پہنچتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوئے ملک کی اکائیوں کو آپس میں ملاکر وفاق کی علامت کو ظاہر کرتا ہے جس نے چاروں صوبوں کے عوام کو آپس میں ملایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن سبی اور ہرنائی کے عوام کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ ہرنائی کا سبی سے براہ راست ریلوئے لائن کے علاوہ اور کوئی راستہ موجود نہیں ہے اور ٹرین ہی وہ واحد ذریعہ سفر تھا جس کے ذریعے یہاں کے عوام نقل و حمل کرتے تھے انہوں نے کہا کہ نیشنل لاجسٹک سیل کے ماہر و تجربہ کار انجینئرز ایک مرتبہ پھر ہرنائی اور سبی کے عوام کے درمیان منقطع راستے کو بحال کرکے یہاں کے عوام کو آپس میں ملانے کاکردار ادا کرئے گا اور اس ضمن میں اس عظیم منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے انشااللہ 2018کے اختتام سے قبل ہی سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن بحال کردیا جائے گا اور ریلوئے ٹریفک ماضی کی طرح اس سیکشن پررواں دواں ہوگی انہوں نے کہا کہ تندوری برج سمیت دیگر پلیں جو کہ اس سیکشن کی بحالی کے کام میںکسی چینلج سے کم نہیں تھیں جسے نیشنل لاجسٹک سیل تکمیل تک پہنچاکر دم لیا ہے، انہوں نے کہا کہ سخت موسمی اثرات اور ٹریک کی بحالی کے لیے خام مال اور تعمیراتی سامان کی رسد میں مشکلات کے اورامن وامان کی مخدوش صورتحال کے باوجود ٹریک کی بحالی کا کام تکمیل کی جانب گامزن ہے انہوںنے کہا کہ سبی ریلوئے اسٹیشن جس کی توسیع کے منصوبے تکمیل تک پہنچ چکا ہے جس کے بعدسبی ریلوئے اسٹیشن کا شمار ملک کے جدید اور خوبصورت ترین ریلوئے اسٹیشن میں ہوگیا ہے جو یقینا سبی اور بلوچستان کے عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کا ذیلی ادارہ نیشنل لاجسٹک سیل صوبے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرکے صوبے کے عوام کے لیے ترقی کی نئی راہیں ہموار کررہی ہے جبکہ ان عظیم منصوبوں میں مقامی لوگوں کو روزگار کے بھی مواقع فراہم کیئے جارہے ہیں جو کہ مستقبل قریب میں بلوچستان کی خوشحالی و ترقی کا عکاسی کررہی ہیں۔