بلوچستان بھرمیں بھرپور اندازمیں انتخابات میں حصہ لیںگے ، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

الیکشن کارکردگی کی بنیادپر لڑیںگے ،مختصرمدت میں بلوچستان کے عوام کو امن وامان سمیت بہت کچھ دیا ،سابق وزیراعلیٰ

جمعرات 24 مئی 2018 23:25

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان بھرمیں بھرپور اندازمیں انتخابات میں حصہ لیںگے ،الیکشن کارکردگی کی بنیادپر لڑیںگے ،مختصرمدت میں بلوچستان کے عوام کو امن وامان سمیت بہت کچھ دیا ، آج2013؁ء اور2018؁ء کے بلوچستان میں بہت کچھ فرق ہے ،کارکن آپس میں الجھنے کے بجائے اپنے سیاسی سفرکو آگے کی جانب بڑھائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے تربت پارٹی آفس میں کارکنوں سے خطاب میں کہا، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری جان محمدبلیدی اور صوبائی نائب صدرمنصوربلوچ تنظیمی وسیاسی دورے پر جمعرات کے روز تربت پہنچنے کے فوراً بعد پارٹی آفس میں کارکنوں سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک قومی سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان کے عوام کے قومی وسیاسی حقوق کے حصول کیلئے بھرپوراندازمیں سیاسی جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں ذات سے بالاترہوکر بلوچستان کے قومی سیاسی مفادات کوترجیح دینا ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو2018ء میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اورہروقت اور ہرالیکشن میں نیشنل پارٹی کامقابلہ کنگز پارٹیوں سے رہاہے اورپارٹی کے سیاسی کارکنوں نے ثابت قدمی کے ساتھ وطن وقوم کے دفاع کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہدکی ہے انہوں نے کہاکہ2018؁ء کے انتخابات میں پارٹی بلوچستان بھرمیں بھرپورکامیابی حاصل کرے گی ، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کارکنوں پر زوردیاکہ وہ عوام کے ساتھ اپنے رابطوں میں بہتری لائیںاور عوام کو حقائق سے باخبررکھیں انہوں نے کہاکہ سیاست میں مداخلت کے خلاف ہیں الیکشن کے عمل کومتاثرکرنے کے کسی بھی غیرجمہوری وغیرسیاسی عمل کی شدید مخالفت کریںگے انہوں نے تربت کے عوام کومخاطب کرکے کہاکہ تربت شہر اور اس میں ہونے والی تبدیلی خود ثابت کرتی ہے کہ ہمارا عوام کے ساتھ رشتہ وتعلق غیرمتزلزل ہے ، ضلع کیچ کے عوام نے ہروقت ہم پر اعتمادکیااور آئندہ بھی کریںگے ،نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت عوام کے ساتھ اپنے تعلق اور رشتے کومضبوط اندازمیں اپنائے گی ،اجلاس میں جان محمد بلیدی ، منصوربلوچ ،تربت کے میئرقاضی غلام رسول بلوچ، ضلعی چیئرمین حاجی فداحسین دشتی ، انجینئر حمیدبلوچ، واجہ ابوالحسن ، محمد جان دشتی ، ڈاکٹرمحمدنوربلوچ، ٹھیکیدار زبیراحمدرند، ملابرکت بلوچ، تحصیل صدر فضل کریم ، محمدطاہر، رجب یاسین بلوچ، قادربخش بلوچ، مقبول بلوچ ، کامریڈ رفیق احمدبلوچ ، بی ایس او کے صدر عابدعمر سمیت دیگرکارکنوں نے شرکت کی جبکہ بہارعلی بلوچ نے جمہوریت اور اس کے اثرات پرلیکچر بھی دیا۔