قلعہ کالر والہ میں قادیانیت سے تائب ہو کر سات افراد نے اسلام قبول کر لیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:25

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) قلعہ کالر والہ میں قادیانیت سے تائب ہو کر سات افراد نے اسلام قبول کر لیا ،طارق محمود بٹ کے پورے گھر انے نے فاتح قادیانیت علامہ قاری محمد افضل باجوہ فیروزی نائب امیر تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان کے ہاتھوں اسلام قبول کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپنے گھرانے کے سرپرست طارق محمود بٹ اس کی بیوی مسرت بی بی بیٹی انعم طارق بہو ماریہ ارسلان بیٹا سفیان طارق نعمان اور ارسلان طارق آف چندر کے منگولے کے رہائشی نے جامعہ اسلامیہ فیروزیہ چوک قلعہ کالروالہ میںقاری محمد افضل باجوہ فیروزی صاحب کے ہاتھوں پر اسلام قبول کیا ۔

متعلقہ عنوان :