ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 105پا کستانیوں کو گرفتار کر کے تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کردیا

جمعرات 24 مئی 2018 23:30

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 105پا کستانیوں کو گرفتار کر کے تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پا ک ایران سرحد پر ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 105 پاکستانی کو گرفتار کرلیایہ پاکستانی مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے اور وہاں سے یورپ جانا چاہتے تھے تفتان لیویز نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :