مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ،اسلحہ دستی بم برآمد

جمعرات مئی 23:30

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ضلع مستونگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک اسلحہ دستی بم برآمد، سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے دشت میں اسپلنجی کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ اسکا ایک ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم اور مختلف اقسام کے رائونڈز برآمد کر لئے گئے جبکہ اسکی لاش شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ،فرار دہشتگرد کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :