کوئٹہ ، فاٹا خیبر پختونخوا انضمام پر پشتون اقوام کو مبارکباد کی مستحق ہے،پشتون ایس ایف کے

ملک کے سیاسی و مذہبی پارٹیوں نے فاٹا اصلاحات بل کی منظوری دے کر اچھی روایات قائم کی ،قوم پرست جماعت کا پشتونوں کے وحدت کے خلاف ووٹ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، بیان

جمعرات 24 مئی 2018 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں فاٹا خیبر پختونخوا انضمام پر ملک بھر میں بسنے والے پشتون اقوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشتون اقوام کے حقیقی نمائندہ جماعت عوامی نیشنل پارٹی کی جیت ہوئی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ قوم پرست جماعت نے پشتونوں کے وحدت کے خلاف ووٹ دیا جو ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے آج خوشی اس بات کی ہے کہ ملک کے بیشتر سیاسی و مذہبی پارٹیوں نے فاٹا اصلاحات بل کی پارلیمنٹ میں منظوری دے کر اچھی روایات قائم کی ہے آج ثابت ہوا کہ باقی تمام سیاسی جماعتوں نے فاٹا کی پسماندگی، غربت کو ختم کرنے کے لئے اپنابھر پور کردار ادا کیا اور اب فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام سے ترقی وخوشحالی آئے گی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا بیان میں کہا گیا ہے کہ جن دو جماعتوں نے پارلیمنٹ میں بل کی مخالفت کی پشتون عوام کو چا ہئے کہ عام انتخابات میں ان دونوں جماعتوں کو مسترد کر دے اور پشتونوں کو وحدت میں یکجا کرنے والی جماعت کو منتخب کریں تاکہ پشتونوں کی محرومی کاخاتمہ ہوسکیں آج ہم فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کی بل پارلیمنٹ سے منظور ی پر تمام پشتون قوم کو مبارکباد دیتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی نے تمام تر مشکلات کے باوجود پشتونوں کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا مگر بدقسمتی سے فاٹا اصلاحات بل پارلیمنٹ میں پیش ہو ا تو انہیں قوم پرست اور مذہب پرست نے مخالفت کی جو ووٹ پشتونوں کے نام پر لیتے ہیں مگر پشتونوں کے وحدت کے خلاف ووٹ دینے پر پشتون عوام ان دونوں جماعتوں کا احتساب کریں۔

متعلقہ عنوان :